Friday, April 26, 2024

سی پیک کے تحت توانائی کے 9 منصوبے کامیابی سے مکمل

سی پیک کے تحت توانائی کے 9 منصوبے کامیابی سے مکمل
February 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سی پیک کے تحت توانائی کے شعبے میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی، توانائی کے 9 منصوبے کامیابی سے مکمل کر لیے گئے۔

پاک، چین اقتصادی راہداری پوری کامیابی کیساتھ جاری ہے۔ توانائی منصوبوں سے حاصل شدہ 5 ہزار 320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرلی گئی۔

سی پیک کے تحت پاک، چین باہمی مشاورت کیساتھ 22 منصوبے منظور ہوئے۔ توانائی منصوبوں میں سے 9 مکمل، 8 تکمیل کے قریب جبکہ 5 منصوبہ بندی مرحلہ میں ہیں۔

کوئلے کے 1320 میگاواٹ کے ساہیوال، پورٹ قاسم اور چائنا حب منصوبے مکمل کرلیے گئے۔ اینگرو تھر 660، قائد اعظم سولر پارک 400 میگاواٹ کے منصوبے بھی مکمل ہو چکے۔

سی پیک کے تحت 4470 میگاواٹ کے 8 منصوبے تکمیل کے قریب ہیں۔ کوہالہ، تھر، آزاد پٹن سمیت 5 منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔ منصوبوں سے ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری ہو سکیں گی۔