Friday, May 17, 2024

سی پیک کے تحت اکنامک زونز بنائے جارہے ہیں، اسد عمر

سی پیک کے تحت اکنامک زونز بنائے جارہے ہیں، اسد عمر
January 28, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وفاقی وزیر خزانہ  اسد عمر نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور میں   تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کےتحت اکنامک زونز بنائے جا رہےہیں ۔ اپنے خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ریٹرن فائل کرنے کا آسان طریقہ کار لا رہے ہیں، اٹھارہویں ترمیم کے تحت زراعت صوبے کے ماتحت ہے،کپاس پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  سی پیک کے تحت اکنامک زونز بنائے جارہے ہیں، موجودہ اکنامک زونز فعال بنانے کا ایجنڈا ای سی سی میں شامل ہے۔ مختلف صنعتی شعبے معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسد عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ صنعتیں چلانا سرمایہ کاروں کام ہے، حکومت معاونت کرسکتی ہے،بجلی کے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے ڈی ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے،صوبے کاٹیج انڈسٹری کیلئے اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹری کے عہدے داروں اور صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ  ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کا طریقہ آسان کرنا ترجیحات میں شامل ہے ۔ معیشت کے معاملے پر صوبوں کو بیٹھ کر بات کرنا ہوگی ۔ اسد عمرنےلاہورچیمبرآف کامرس میں تقریب سےخطاب کے بعد میڈیاسےبات چیت میں کہا کہ  آئی ایم ایف کیساتھ قرض کے لئے شرائط اہم ہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم 31 جنوری کو اووسیز پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان کریں گے ۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ بجلی پیداکرنے اور اسے بیچنے کی پالیسی میں چندہفتے کے دوران تبدیلی  کی جائے گی۔