Thursday, March 28, 2024

سی پیک کی وجہ سے پاکستان کی اہمیت اور چین کے ساتھ تعلقات مستحکم ہوئے ، اسد عمر

سی پیک کی وجہ سے پاکستان کی اہمیت اور چین کے ساتھ تعلقات مستحکم ہوئے ، اسد عمر
March 16, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں کی گئیں۔ سی پیک کی وجہ سے پاکستان کی اہمیت اور چین کے ساتھ تعلقات مستحکم ہوئے۔ اسلام آباد میں غیرملکی سفارتکاروں کیلئے کورس کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے خطے کے امن کو تباہ کرنے کا ذمہ دار بھارت کو ٹھہرا دیا۔ اسد عمر نے کہا پلوامہ حملہ بھارت کی اندرونی سیاست کا نتیجہ ہے۔ پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی سازشیں دنیا سے بہترین روابط بحال کرکے ناکام بنائیں گے۔ امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ایک قدم بڑھائیں پاکستان دو قدم بڑھائے گا۔ انہوں نے کہا افغانستان میں امن چاہتے ہیں ، اسی لیے وہاں امن کے لیے سہولت کاری کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر منصوبہ بندی خسرو بختار نے بھی سارک ممالک میں تجارت نہ بڑھنے پر بھارت کو اڑے ہاتھوں لیا۔ خسرو بختار نے کہا افغانستان میں سترہ سال سے جاری کشیدگی کے باعث ایشائی ممالک روابط قائم نہیں ہوئے۔ پاکستان علاقائی تجارت اور روابط کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔ بھارت کی وجہ سے سارک ممالک کے درمیان تجارت اور روابط نہیں بڑھ سکے۔ دونوں وزراء نے دنیا کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا جبکہ وزیر خزانہ نے بتایا کہ ائی ایم ایف سے کتنا قرض ملے ابھی تک طے نہیں ہوا۔