Saturday, May 18, 2024

سی پیک کا بہت بڑا مستقبل ہے ، فواد چودھری

سی پیک کا بہت بڑا مستقبل ہے ، فواد چودھری
November 25, 2020

فواد چودھری نے سیمینار سے خطاب میں کہا زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی کو بھی سی پیک میں شامل کیا گیا ہے۔ سی پیک میں پاکستان کو چائینہ اور چائینہ کو پاکستان کی ضرورت ہے۔ منصوبہ کی اہمیت اسٹریٹیجک تعلقات مضبوط بنانے کیساتھ معاشی تعلقات بھی مضبوط بنانا ہے۔ پہلے مرحلہ میں ہم نے سڑکوں کا انفراسٹرکچر بنایا۔ ہماری حکومت میں سی پیک منصوبے میں دو ستونوں کا اضافہ ہوا اور ایگریکلچر کے شعبوں کو بھی سی پیک میں شامل کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا سی پیک کے خلاف غیر ملکی پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔ سی پیک پاکستان میں سماجی اور اقتصادی ترقی کا پیش خیمہ ہو گا۔