Thursday, April 18, 2024

سی پیک کا ایم او یو ن لیگ کے دور میں ہوا، کریڈٹ سب کوجاتا ہے ، اسد عمر

سی پیک کا ایم او یو  ن لیگ کے دور میں ہوا، کریڈٹ سب کوجاتا ہے ، اسد عمر
November 23, 2019
کراچی ( 92 نیوز) وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ سی پیک کا ایم او یو ن لیگ کے دور میں ہوا ، منصوبے کا کریڈٹ سب کو جاتا ہے ۔ کراچی پریس کلب میں  پریس کانفرنس میں وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ  سی پیک اولین ترجیح ہے، مزید آگے بڑھائیں گے،  ایلس ویلز کا سی پیک کے متعلق تجزیہ غلط ہے، معیشت پر بوجھ کا تعلق سی پیک سے نہیں، چین پاکستان کا دوست ہے کسی کے کہنے پر چھوڑ نہیں سکتے، سی پیک کے تحت رشکئی میں پہلا اقتصادی زون بننے جا رہا ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم عمران خان نےیہ نہیں کہا کہ نوازشریف سےمتعلق رپورٹس غلط تھیں ، عمران خان کےجو ذہن میں آتاہے وہ بول دیتے ہیں،  میں مریم نوازہوں نہ نوازشریف  جو کہوں کہ "مجھے کیوں نکالا" ، پاکستان میں مہنگائی  میں اضافہ گزشتہ حکومتوں کے چوروں اور لیٹیروں کے باعث ہوا۔