Thursday, April 25, 2024

سی پیک کا آغاز آصف زرداری نے کیا تھا : مولا بخش چانڈیو

سی پیک کا آغاز آصف زرداری نے کیا تھا : مولا بخش چانڈیو
January 4, 2017

 کراچی(92نیوز)مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ سی  پیک منصوبے کا آغاز آصف زرداری نے کیا تھا، سابق صدر نے اس مقصد کیلئے چین کے بے پناہ دورے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ محنت کسی کی اور افتتاح کسی اور نے کیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کا حقیقی تصوردینے والے سابق صدر آصف علی زرداری تھے ۔ انہوں نے کہا میاں صاحب کے حکومت کے آتے ہی ایک ماہ میں دستخط کیسے ہوگئے اتنا بڑا پروجیکٹ ایک ماہ میں کیسے دستخط کیلئے پیش کیا جاتا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پروجیکٹ کوئی اور بناتا ہے لیکن افتتاح کوئی اور کرتا ہے ۔