Friday, April 26, 2024

سی پیک پر پاک چین فورم باہمی اعتماد میں اضافے کا باعث ہو گا ، شاہ محمود قریشی

سی پیک پر پاک چین فورم باہمی اعتماد میں اضافے کا باعث ہو گا ، شاہ محمود قریشی
March 20, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا سی پیک پر پاک چین سیاسی جماعتوں کا فورم باہمی اعتماد میں اضافے کا باعث ہو گا۔

سی پیک پر پاک چین سیاسی جماعتوں کے فورم کا پہلا اجلاس ہوا جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود کے ساتھ سینیٹ ، خارجہ امور کمیٹیوں کے سربراہان کی بھی شرکت ہوئی۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود، چین کے وزیر بین الاقوامی ترقی سانگ تاؤ نے سی پیک پر سیاسی جماعتوں  کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فورم باہمی اعتماد میں اضافے کا باعث ہو گا۔ فورم باہمی اتفاق رائے اور تعلقات کو استحکام دے گا۔

دونوں رہنمائوں نے پاک، چین اسٹریٹجک شراکت داری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ اور دوطرفہ روابط کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔

یانگ جئے چی کا کہنا تھا کہ چین میں منعقدہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں وزیر اعظم عمران خان کی شرکت کے متمنی ہیں۔ انھوں نے سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر ہونیوالی پیشرفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

چین کے وزیر بین الاقوامی ترقی سانگ تاؤ نے کہا کہ سی پیک، اک سڑک اک رستہ سی پیک کا اولین منصوبہ ہے۔ جوعوامی روابط بڑھانے اور خطے میں عوامی ترقی میں معاون ہو گا۔

 ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سی پیک پر سیاسی جماعتوں کے فورم کا دوسرا اجلاس پاکستان میں ہو گا۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ہواوے ٹیکنالوجیز کے نائب صدر وانگ ہوئی نے ملاقات کی۔ ٹیکنالوجیز کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

 چین کے ڈائریکٹر خارجہ امور کمیشن یانگ جئے چی نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی مؤثر کاوشوں کو سراہا۔