Thursday, March 28, 2024

سی پیک پر غیرمصدقہ اعدادوشمار سے پرہیز کیا جائے، احسن اقبال

سی پیک پر غیرمصدقہ اعدادوشمار سے پرہیز کیا جائے، احسن اقبال
November 24, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) سی پیک جیسے اہم منصوبے پر غیرمصدقہ اعداد و شمار سے پرہیز کرنا چاہئے، لیگی رہنما احسن اقبال کا وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کے اعدادوشمار کی تصحیح کرتے ہوئے ٹویٹ میںکہا کہ سی پیک منصوبے پر حکومت کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے پہلے ہی کئی مسائل پیدا ہوچکے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈ یا پر پیغام میں کہا سی پیک منصوبوں کا حجم 18ارب نہیں، 5.8 ارب ڈالر ہے، ادائیگی کی مدت 20 سے 25 سال اور شرح سود اوسط 2 فیصد ہے۔ توانائی کے تمام منصوبے سرمایہ کاری کی شکل میں ہیں۔

سابق وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا عمران خان اور ان کی کابینہ کے ارکان سی پیک منصوبوں کو متنازعہ نہ بناتے تو عالمی غلط فہمیاں پیدا نہ ہوتیں۔