Sunday, September 8, 2024

سی پیک پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دورکرنےکیلئے اسٹیرنگ کمیٹی قائم

سی پیک پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دورکرنےکیلئے اسٹیرنگ کمیٹی قائم
January 15, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے اسٹیرنگ کمیٹی قائم کردی نواز شریف کی سربراہی میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ منصوبے کی پیش رفت پر تین ماہ بعد اکٹھے ہونگےجبکہ مغربی روٹ پر کام  تیزی سے مکمل اور اکنامک زون پر بھی صوبوں سے مشاورت کی جائے گی۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں پاک چین اقتصادی راہداری پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے  سیاسی رہنماؤں کا اجلاس ہوا اجلاس میں گورنر کے پی کے سردار مہتاب مولانا فضل الرحمان محمود خان اچکزئی سراج الحق پرویز خٹک آفتاب شیر پاؤ میر حاصل بزنجو،شاہ محمود قریشی مشاہد حسین سید،اعتزاز احسن افراسیاب خٹک میاں افتخاروفاقی وزراء احسن اقبال سعد رفیق اور راجہ ظفر الحق نے شرکت کی اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا  کہ منصوبے کے خلاف نہیں مگر پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے آواز بلند کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی اور اے این پی کا کہنا ہے کہ ایٹمی منصوبے کے بعد یہ دوسرا بڑا منصوبہ ہے مگر مغربی روٹ کے اکنامک زون کے  انفراسٹرکچر کے لیے بلاتعطل بجلی گیس پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ پاک چین اقتصادی راہداری  سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں سندھ کی نمائندگی موجود نہ تھی،اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں کہ بروقت اطلاع نہیں دی گئی اس لیے شرکت سے معذرت کی تاہم  سیاسی جماعتوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ منصوبے کو متنازعہ نہیں بننے دیں گے۔ cpec