Thursday, April 18, 2024

سی پیک میں سرمایہ کاری کرنیوالے ملک کو خوش آمدید کہیں گے ،اسدعمر

سی پیک میں سرمایہ کاری کرنیوالے ملک کو خوش آمدید کہیں گے ،اسدعمر
November 1, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو بہتر بنانے کےلئے شارٹ ٹرم نہیں بلکہ لانگ ٹرم پالیسوں پر کام کر رہے ہیں، آئی ایم ایف کا پروگرام آخری ہوگا، سی پیک میں جو ملک سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، اسے خوش آمدید کہیں گے ۔ کراچی کے نجی ہوٹل میں تقریب سے وزیرخزانہ کا ویڈیولنک سے خطاب میں کہنا تھا کہ  برآمدات بڑھانا حکومت کی ترجیح ہے ، معیشت کی بہتری کیلئے طویل المدتی پالیسی پر کام جاری ہے ، وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کےپروگرام کو آخری قرار دیا ۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے کہاچیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں  ، سعودی عرب کے بعد چین سے بھی بیل آؤٹ پیکج ملنے کا امکان ہے  ۔ عبدالرزاق داؤد نے کہا ورلڈ بینک نے کاروبار آسانی فہرست میں پاکستان کو 11 درجہ بہتر کردیا ، جس کے بعد پاکستان رینکنگ میں 136 ویں نمبر پر آگیا ہے ۔