Monday, May 6, 2024

سی پیک منصوبے پاکستان سمیت خطے کی بحالی کے ضامن ہیں، چینی سفیر نونگ رونگ

سی پیک منصوبے پاکستان سمیت خطے کی بحالی کے ضامن ہیں، چینی سفیر نونگ رونگ
July 5, 2021

گوادر (92 نیوز) چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے پاکستان سمیت خطے کی بحالی کے ضامن ہیں۔

سوموار کے روز گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب میں کہا، گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت میرے لئے اعزاز ہے۔

نونگ رونگ نے کہا کہ، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں، چینی سفیر نے پاک چین دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کی سنگ بنیاد تقریب سے وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ، وزیراعلیٰ جام کمال نے بھی خطاب کیا۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ نے کہا سی پیک دشمن کے نشانے پر ہے، سکیورٹی فورسز کی انتھک محنت کے باعث یہ پراجیکٹ چل رہا ہے۔