Thursday, April 18, 2024

سی پیک منصوبوں میں پیشرفت تیز ، مانسہرہ ، تھاکوٹ ایکسپریس وے عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

سی پیک منصوبوں میں پیشرفت تیز ، مانسہرہ ، تھاکوٹ ایکسپریس وے عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی
July 28, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) سی پیک منصوبوں میں پیشرفت تیز ہو گئی۔ مانسہرہ ، تھاکوٹ ایکسپریس وے مکمل ہونے کے بعدعام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔ وزیر اعلی محمود خان نے ہزارہ موٹروے حویلیاں تھاکوٹ سیکشن کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ https://twitter.com/AsimSBajwa/status/1288077141003980802?s=20 چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹ پیغام میں کہا مانسہرہ، تھاکوٹ ایکسپریس وے مکمل، ایکسپریس وے 80 کلومیٹر طویل، عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔ یہ 40 کلومیٹر طویل حویلیاں، مانسہرہ چار رویا موٹروے کی توسیع ہے۔ مانسہرہ، تھاکوٹ ایکسپریس وے پر 136 ارب روپے لاگت آئی نو تعمیر شدہ شاہراہ پر ہائی وے پولیس، ٹول سٹاف تعینات کر دیا گیا۔