Friday, April 19, 2024

سی پیک سے متعلق آنے والے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی ، فردوس عاشق اعوان

سی پیک سے متعلق آنے والے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی ، فردوس عاشق اعوان
December 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  آنے والے دنوں میں سی پیک سے متعلق مزید اچھی خبریں ملیں گی ۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے پاکستان اور چین کو آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کی مبارکباد دی ، کہا کہ   معاہدہ دونوں ممالک کے عوام کیلئے اچھی خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ  آزاد تجارتی معاہدہ دیرینہ دوستی اور لازوال رشتے کا مظہر ہے، پاکستان کا ٹیکسٹائل کا شعبہ سب سے زیادہ اس سے مستفید ہوگا ۔ زراعت، چمڑے کی مصنوعات، کنفکشنری اور بسکٹ تیار کرنے والے بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  پاکستانی مصنوعات چین برآمد کر سکیں گے، پہلے آزاد تجارتی معاہدے کے تحت 742 مصنوعات کی برآمد پر صفر ڈیوٹی کی رعایت ملے گی ۔