Sunday, September 8, 2024

سی پیک ، حکومتی اتحادیوں نے بھی اے پی سی میں تحفظات کا اظہار کر دیا

سی پیک ، حکومتی اتحادیوں نے بھی اے پی سی میں تحفظات کا اظہار کر دیا
January 10, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پاک چین اقتصادی راہداری پر سیاسی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کر دیا  اسلام آباد میں  آل پارٹیز کانفرنس کے دوران حکومتی اتحادیوں نے بھی اعتراضات اٹھا دئیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے صوبے کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کیا ۔ تفصیلات کےمطابق سرداراختر جان مینگل کی سربراہی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ادارے اپنا قومی فرض پورا نہیں کرتے ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا حکومت کو بلوچی ،سندھی اور تمام لوگوں کو  یہ یقین دلانا ہو گا کہ اُن کے صوبے کے وسائل پر اُن کا حق ہے تو بیس کروڑ عوام ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ اعلان کیاگیا تھا  کہ مغربی روٹ پہلے بنے گا جس کا یقین کر لیا گیا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس سے پہلے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  مشاہد حسین سید کا کہنا تھا چین نے ہم پر اعتماد کیا ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے کانفرنس سے  میاں افتخار حسین، سابق چیف جسٹس افتخار چودھری سمیت تمام جماعتوں کے اہم رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔