Friday, April 26, 2024

سی پیک ایک حقیقت ، ثمرات ملنے لگے ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی ‏

سی پیک ایک حقیقت ، ثمرات ملنے لگے ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی ‏
February 24, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ہفتہ توانائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک ایک حقیقت ہے جس کے پہلے مرحلے کی تکمیل کا فائدہ ملنا شروع ہو گیا ہے ۔ چیئرمین سی پیک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  سی پیک کے تحت ویسٹرن روٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے ،  توانائی منصوبے بروقت مکمل ہوں گے ،کرونا وائرس سے سی پیک کے منصوبوں کی رفتار متاثر نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کا  دوسرا مرحلہ شروع ہو رہا ہےجس  میں صنعتی، زرعی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے منصوبے ہیں جون کے بعد چیزیں گراؤنڈ پر ہوتی نظر آنا شروع ہوجائیں گی۔