Thursday, April 18, 2024

سی پی ایل سی چیف نے بھی کراچی پولیس کا سیاسی دباؤ کا شکار قرار دیدیا

سی پی ایل سی چیف نے بھی کراچی پولیس کا سیاسی دباؤ کا شکار قرار دیدیا
January 4, 2017

 کراچی(92نیوز)کراچی میں سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے پولیس کو سیاسی دباؤ کا شکار قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا عوام تھانے جانے سے ڈرتے ہیں ۔ سی پی ایل سی غیر سیاسی ادارہ ہے ۔

تفصیلات کےمطابق عوام کے بعد سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی بھی پولیس پر سیاسی اثرو رسوخ پر سیخ پا ہوگئ  کراچی میں سٹیزن پوليس لائژن کمیٹی کے چیف زبیر حبیب نے صاف صاف کہہ دیا  کہ  پولیس سے سیاسی اثرورسوخ ختم ہوجائے تو  صورتحال میں بہتری آسکتی ہے۔

سی پی ایل سی چیف کا دعوی تھا قتل، اغوا برائے تاوان سمیت سنگین جرائم میں گذشتہ تین سال کے مقابلے کمی واقع ہوئی لیکن موٹرسائیکل اسلحے کے زور پر چھیننے کی وارداتوں میں 24 فیصد اضافہ ہوا ۔  سی پی ایل سی چیف نے واضح کیا کہ سی پی ایل سی مکمل طور پرغیر سیاسی ہے  ۔ جس میں کسی جماعت کا ووٹر تو ہو سکتا  کسی سیاسی جماعت کے کارکن نہیں ہوسکتا ۔