Monday, May 20, 2024

سی پی او ملتان نے ملازمین کے فیس بک استعمال پر پابندی عائد کر دی ‏

سی پی او ملتان نے ملازمین کے فیس بک استعمال پر پابندی عائد کر دی ‏
April 24, 2019

ملتان ( 92نیوز )سی پی او ملتان نے فیس بک استعمال کرنے پر پولیس افسروں اور ملازمین  کے لئے وارننگ جاری کر دی ۔

فیس بک ملتان پولیس کے لیے وبال جان بن گئی جس کے باعث سی پی او نے افسروں اور ملازمین کے فیس بک کے استعمال پر پابندی عائدکر دی۔

سی پی او نے کہا کہ فیس بک کے استعمال سے کام اور کارکردگی پر اثر پڑتا ہے،افسران اور ملازمین کو موبائل سے فیس بک ختم کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔

سی پی او نے کہا کہ کسی بھی افسر یا ملازم  نےخلاف ورزی کی تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔