Thursday, March 28, 2024

سی ٹی ڈی کے پنجاب میں انٹیلی جنس بنیاد پر 29 آپریشنز، 6 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کے پنجاب میں انٹیلی جنس بنیاد پر 29 آپریشنز، 6 مشتبہ دہشت گرد گرفتار
November 29, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب بھر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 29 آپریشنز میں 6 مشتبہ دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے صوبہ بھر میں 29 انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز کیے، 30 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ جبکہ 6 کو گرفتار کر لیا گیا۔ دہشت گردوں کو اوکاڑہ ، جھنگ، خوشاب اور گجرات سے گرفتار کیا گیا، آئی ای ڈیز، گرینیڈز، ڈیٹونیٹر، اسلحہ اور دیگر بارودی مواد برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دو مبینہ دہشتگرد صغیر حسین اور عبدالجبار کو اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ مبینہ دہشتگردوں کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا جسے وہ تخریب کاری میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گجرات سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے سفیان وحید نامی مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا، جو شہریوں میں ممنوعہ کتابیں تقسیم کر رہا تھا اور اسٹیکرز کے ذریعے اپنی تنظیم کی تشہیر کر رہا تھا۔

خوشاب سے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشتگرد ہدایت اللہ کو دھر لیا گیا جو پمفلٹ اور اسٹیکرز کے ذریعے تنظیم کی تشہیر کر رہا تھا۔

جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی نے دو مبینہ دہشتگردو نشان علی او جعفر حسین کو گرفتار کیا گیا، دونوں دہشتگرد کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلا رہے تھے۔