Friday, April 26, 2024

سی ٹی ڈی کی گوجرانوالہ میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی گوجرانوالہ میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار
July 13, 2020
گوجرانوالہ (92 نیوز) سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار کرلیے، بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز اور سیفٹی فیوز برآمد کرلیے۔ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق لشکر جھنگوی سے ہے، شناخت محمد ثاقب، عبد المالک اور مجاہد اقبال کے نام سے ہوئی۔ ملزموں نے گوجرانوالہ شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ تینوں دہشتگردوں کو گوجرانوالہ مین جی ٹی روڈ سے گرفتار کیا گیا۔