Sunday, May 19, 2024

سی ٹی ڈی کی کراچی میں ن بڑی کارروائی ، کالعدم تنظیموں کے 4 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کراچی میں ن بڑی کارروائی ، کالعدم تنظیموں کے 4 دہشتگرد گرفتار
July 17, 2018
کراچی ( 92 نیوز)سی ٹی ڈی نے کراچی میں انتخابات کے دوران تخریب کارروائی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 4 دہشت گرد گرفتار کر لئے ،  سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد سیاسی شخصیات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ گرفتار دہشتگردوں ميں ابوبکر، محمد جواد، ابراہيم اور فہد شامل ہيں ، ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ کے مطابق دہشت گرد انتخابات کے دوران سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق  ملزمان جنوبی وزیرستان ایف سی کی چوکیوں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔ جنید شیخ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان سے حاصل کی تھی، ملزم فہد ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن پر حملے میں بھی ملوث تھا۔