Sunday, September 8, 2024

سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا دس رکنی گروہ گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا دس رکنی گروہ گرفتار
January 21, 2016
    کراچی(92نیوز)حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ہیں ۔ چھاپوں کے دوران کالعدم تنظیم  کا 10 رکنی گروہ پکڑا گیا،گرفتار دہشتگردوں  نے تخریب کاری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم قتل، تخریب کاری کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ ملزموں کے قبضے سے دستی بم، خود کار ہتھیار اور موبائل فون  کی متعدد سمیں  بھی برآمد ہوئی ہیں۔