Friday, April 26, 2024

سی ٹی ڈی کی کارروائی میں دو ٹارگٹ کلرگرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی میں دو ٹارگٹ کلرگرفتار
December 29, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے ملیر جمعہ گوٹھ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے ملیر جمعہ گوٹھ میں کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے  ،سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز متعدد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔ سی ٹی ڈی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز کی شناخت جعفر علی اور سید فقیر کے نام سے ہوئی ہے ۔