Friday, March 29, 2024

سی ٹی ڈی کی کارروائی 4 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی 4 دہشتگرد گرفتار
September 20, 2016
راولپنڈی(92نیوز)سی ٹی ڈی نے پنجاب کے شہر راولپنڈی ،اٹک اور ٹیکسلا میں آپریشن کیا جس میں داعش کیلئے دہشتگردوں کے بھرتی مرکز کا انکشاف ہوا ہے ۔آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی نے چار دہشتگرد بھی پکڑ لئے ہیں ۔سی ٹی ڈی ذرائع کےمطابق  ‏گرفتار دہشتگردافغانستان میں داعش خراسان کےسربراہ سےملےتھےاور ‏گرفتار دہشتگرد  ہاشم خان کا تعلق مہمند ایجنسی، شکیل خان کا باجوڑ ایجنسی سے  ہےجبکہ ‏مبینہ دہشت گرد شاہین اورکزئی ایجنسی اور عمران گجرات کا رہائشی ہے۔