Friday, April 19, 2024

سی ٹی ڈی کی چکوال میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی چکوال میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار
November 9, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سی ٹی ڈی نے چکوال میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد کی شناخت ارقم عزیز کے نام سے ہوئی، دہشت گرد سے 14 آرپی جی، 2 راکٹ لانچر، ایک کلو سے زائد بارودی مواد، مشین گن سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔

دہشت گرد سے برآمد کیا جانے والا اسلحہ پنجاب میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا، گرفتار دہشتگرد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے۔