Sunday, September 8, 2024

سی ٹی ڈی کی نواحی گاؤں گورالی میں کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی کی نواحی گاؤں گورالی میں کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک
November 30, 2017

گجرات (92 نیوز) سی ٹی ڈی نے ضلع گجرات کے نواحی گائوں گورالی میں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر کے گجرات شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ کارروائی میں دو مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ تین فرار ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی کہ پانچ مبینہ دہشت گردوں نے گجرات شہر میں حساس مقامات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے جس کے بعد نواحی گائوں گورالی میں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزموں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ملزموں کی فائرنگ سے ان کے دو ساتھی ہلاک ہو گئے تاہم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تین مبینہ دہشت گرد فرار ہو گئے۔
ہلاک ملزمان کے قبضہ سے بارودی مواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔