Wednesday, May 22, 2024

سی ٹی ڈی کی مستونگ میں کارروائی ،5 دہشتگرد مارے گئے

سی ٹی ڈی کی مستونگ میں کارروائی ،5 دہشتگرد مارے گئے
March 8, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) سی ٹی ڈی نے مستونگ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگرد مار دئے ، دہشتگرد واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔

سی ٹی ڈی نے بلوچستان  کے علاقے مستونگ میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا ، اسپلنجی کیمپ میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ مبینہ دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے ، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا تا ہے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا ، دہشتگرد مختلف کارروائیوں میں مطلوب تھے۔