Wednesday, May 8, 2024

سی ٹی ڈی کی لاہور میں کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی لاہور میں کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد گرفتار
December 10, 2020

لاہور (92 نیوز)سی ٹی ڈی نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے 5مبینہ دہشتگرد گرفتار کر لئے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کی شناخت ثمرقند،عبدالرحمٰن،عمران،وزیر گل اور عصمت اللہ کے ناموں سے ہوئی۔

ترجمان کے مطابق شاہدرہ سے گرفتار ہونے والوں میں ثمرقند،عبدالرحمٰن،عمران،وزیر گل اور عصمت اللہ شامل ہیں،مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ،دھماکہ خیز مواد،ہینڈ گرنیڈز اور ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمدہوئی۔

ذرائع کے مطابق مبینہ دہشتگردوں سے حساس مقامات سمیت سول سیکرٹریٹ لاہور کی ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں،جبکہ ملک دشمن بھارت کے ویزے بھی مبینہ دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد کیے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کی جلال آباد میٹنگ میں را کے افسران بھی شریک ہوئے،لاہور میں کارروائی کیلئے ان کی معاونت را نے کی مبینہ دہشتگردوں کو لاہور پہنچنے پر فوری گرفتار کر لیا گیا۔

مبینہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔