Wednesday, May 8, 2024

سی ٹی ڈی کی لاہور ریلوے اسٹیشن پر کارروائی ، دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی لاہور ریلوے اسٹیشن پر کارروائی ، دہشت گرد گرفتار
August 18, 2020
 لاہور (92 نیوز) سی ٹی ڈی نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ضلع مہمند کے رہائشی لیاقت خان کا تعلق کالعدم تنظیم حزب الاحرار سے ہے۔ لیاقت خان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں ایس ایچ او منیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کو شامل کیا گیا۔ مقدمہ میں دہشت گرد لیاقت خان ولد غلام نبی کو نامزد کیا گیا ہے۔ دہشگرد کے قبضے سے ایک عدد خود کش جیکٹ ، دو عدد ہینڈ گرنیڈ، ایک 30 بور پیسٹل برآمد ہوئی ۔ دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔