Tuesday, May 21, 2024

سی ٹی ڈی کی بھکر میں کارروائی، دہشتگرد محمد عمران گرفتار

سی ٹی ڈی کی بھکر میں کارروائی، دہشتگرد محمد عمران گرفتار
June 3, 2021

بھکر (92 نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بھکر میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد محمد عمران کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، دہشت گرد نے سرکاری عمارتوں کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

سی ٹی ڈی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔