Saturday, April 20, 2024

سی ٹی ڈی کی بھکر میں کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی بھکر میں کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار
August 25, 2018
بھکر (92 نیوز) سی ٹی ڈی نے بھکر میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا ۔ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع ملنے پر بھکر کے علاقے بہل روڈ  پر کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  دہشت گردوں کی شناخت محمد شہزاد اکمل اور انس بن ملک کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گرد ایک مقامی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی  میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔