Sunday, September 8, 2024

سی ٹی ڈی کا ریپڈ رسپانس فورس کے ہمراہ کراچی سینٹرل جیل میں آپریشن

سی ٹی ڈی کا ریپڈ رسپانس فورس کے ہمراہ کراچی سینٹرل جیل میں آپریشن
September 21, 2017

کراچی (92 نیوز) سی ٹی ڈی کا ریپڈ رسپانس فورس کے ہمراہ کراچی سینٹرل جیل میں آپریشن ہواجس میں موبائل فونز اور ممنوعہ اشیا برآمد کرلیں گئیں۔ کالعدم تنظیم کے قیدیوں سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

اس معاملے میں مدد کے لیے آر آر ایف کے کمانڈوز کو بھی طلب کیا گیا۔

 آپریشن کے دوران بیرک نمبر 25 اور 26 کی تلاشی لی گئی۔

 اور کالعدم تنظیموں کے قیدیوں سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل جیل میں آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں موبائل فونز، سمیں اور ممنوعہ اشیا برآمد کی گئیں تھیں۔

برآمد سیموں کا ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد دوبارجانچ کی گئی۔ محرم الحرام میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے حوالے سے کالعدم تنظیموں کے کارندوں سے پوچھ گچھ  کی گئی۔