Thursday, April 25, 2024

سی ٹی ڈی کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، تین دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، تین دہشت گرد گرفتار
April 9, 2019

 فیصل آباد (92 نیوز) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے فیصل آباد کے قریب سے تین دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ تین ہینڈ گرنیڈ، بارودی مواد اوراسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

 سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر ڈپٹی والا انٹرچینج کے قریب کارروائی کرکے کالعدم تنظیم  سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد گرفتار کیئے۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد فیصل آباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو نشانہ بنانا چاہ رہے تھے۔ ان کی شناخت نور محمد، نور رحیم اور جولا بیب کے نام سے ہوئی۔

 گرفتار دہشت گردوں کے قبضہ سے تین ہینڈ گرنیڈ، بارودی مواد، اور تین پستول برآمد ہوئے۔ تھانہ فیصل آباد میں مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔