Friday, May 17, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 4 رہنما گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 4 رہنما گرفتار
October 11, 2019
فیصل آباد(92نیوز) سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 4 رہنماؤں کو گرفتار کرلیا، دہشتگردی کے لیے فنڈز کی وصولی اور اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار افراد کو آج ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش کیا جائےگا۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے سی ٹی ڈی پنجاب نے بڑی کارروائی کے دوران مختلف کالعدم تنظیموں کے چار عہدیداروں کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق تمام افراد کو دہشتگردی کے لیے فنڈنگ لینے اور اس پیسے سے اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت کے کیس میں کئی افراد پہلے سے زیر تفتیش ہیں، جبکہ حالیہ کارروائی کے دوران  گرفتار کئے جانے والوں میں پروفیسرظفراقبال، یحیٰی عزیز، محمد اشرف اور عبدالسلام شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے ہی تمام کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمند کر چکی ہے جبکہ گرفتار کئے جانے والے افراد کو آج عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔