Wednesday, May 8, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب کی بروقت کارروائی ، کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب کی بروقت کارروائی ، کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد گرفتار
March 30, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) سی ٹی ڈی پنجاب نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ راولپنڈی سے کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد گرفتار کر لیے جن سے بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ گرفتار دہشتگرد گرنیڈ سے دھماکے کرتے تھے ، راولپنڈی دھماکے کی جگہ سے شواہد کی بنیاد پر دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد راولپنڈی گنج منڈی دھماکے میں ملوث تھے جس میں ایک شہری جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے تھے۔

گرفتار دہشتگروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔