Friday, April 26, 2024

سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں سے منسلک 5 مشتبہ دہشت گرد گرفتار کرلیے

سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں سے منسلک 5 مشتبہ دہشت گرد گرفتار کرلیے
September 4, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیاں میں گرفتار مشتبہ دہشت گردوں میں ممتاز احمد، صاحب شاہ، محمد نعیم، شاہد سعید اور محمد سیف اللہ شامل ہیں۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گرفتار مشتبہ دہشتگردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ٹارگٹ کلینگ میں ملوث تھے۔

مشتبہ دہشتگردوں کے قبضے سے مذہبی منافرت پھیلانے والا لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔