Friday, April 19, 2024

سی ٹی ڈی نے پشاور میں داخل ہونے والے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار کر لیے

سی ٹی ڈی نے پشاور میں داخل ہونے والے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار کر لیے
December 14, 2020

پشاور (92 نیوز) سی ٹی ڈی نے پشاور میں داخل ہونے والے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار کر لیے۔ ملزموں سے بارودی مواد برآمد ہوا۔

دہشت گرد باڑہ کے راستے پشاور میں داخل ہو رہے تھے۔ ملزموں سے 2 دستی بم، دو پستول اور بھاری تعداد میں ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

 ادھر اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج تباہی سے بچ گئی۔ سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرکے اڈیالہ روڈ سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹو نیٹرز اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔

دہشت گردوں نے راولپنڈی میں جنوری، مارچ، جون اور دسمبر میں مختلف دھماکوں کا اعتراف کر لیا۔ ان دھماکوں میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کو افغانستان سے چلایا جارہا تھا۔

راولپنڈی سے پکڑے گئے دہشت گردوں کا اگلا ہدف اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج تھی۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے فوری طور پر ملزمان کے نام تفتیش کی وجہ سے ظاہر نہیں کیے جا سکتے۔