Thursday, April 25, 2024

سی ٹی ڈی نے خطرناک ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا

سی ٹی ڈی نے  خطرناک ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا
November 29, 2016

 کراچی(92نیوز)سی ٹی ڈی نے8 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خطرناک ٹارگٹ کلر آصف ہلاکو کو کورنگی انڈسٹریل ایریا سے گرفتار کرلیا ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے نکلا۔

تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی سول لائن کا ایکشن ، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کامیاب کارروائی ،  خطرناک ٹارگٹ کلر آصف ہلاکو کو گرفتار اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے نکلا

انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کے مطابق ملزم آٹھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، ملزم ملازمت کے لالچ میں دو ہزار آٹھ میں ایم کیوایم میں شامل ہوا تھا اور دو ہزار دس میں ٹارگٹ کلر جنید بلڈوگ کے ساتھ ملکر ٹارگٹ کلنگ شروع کی۔

سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق ملزم نے پانچ سال میں ایم کیوایم حقیقی کے تین، سندھ ترقی پسند پارٹی کے دو اور جے یو آئی کے ایک کارکن سمیت آٹھ افراد کو قتل کیا، کراچی آپریشن شروع ہوا تو ملزم پنجاب میں روپوش ہوگیا تھا، ملزم نے دوست کے کہنے پر دو ماہ قبل دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کی ۔