Friday, May 10, 2024

سی ٹی ڈی نے ایم کیو ایم کے سابق رہنماؤں فاروق ستار، انیس ایڈووکیٹ کو طلب کرلیا

سی ٹی ڈی نے ایم کیو ایم کے سابق رہنماؤں فاروق ستار، انیس ایڈووکیٹ کو طلب کرلیا
June 4, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے حیدرآباد میں دہشت گردی کے واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنماؤں فاروق ستار اور انیس ایڈووکیٹ کو طلب کرلیا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فاروق ستار کو گذشتہ ہفتے گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم ایل عسکریت پسندوں کی تحقیقات کے بعد طلب کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار شدہ عسکریت پسندوں سے تفتیش کی جارہی ہے جو ان واقعات میں ملوث تھے۔ ان میں سے زیادہ تر دہشت گردی کی کارروائیاں دو دہائیاں قبل ہوئی تھیں، لیکن ہم ان معاملات کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کریں گے۔

سی ٹی ڈی کی ایک ٹیم، فاروق ستار کے گھر اور ان کی عارضی رہائش گاہ پر نوٹس پیش کرنے گئی۔ ان افسر نے مزید بتایا کہ ان واقعات میں ان کے کردار کے حوالے سے انیس ایڈووکیٹ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل 28 مئی کو، سکیورٹی ایجنسی نے لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب چھاپے میں 3 مشتبہ دہشت گردوں کوگرفتار کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مشتبہ افراد دیہی سندھ میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ مبینہ طور پر انھیں بھارتی خفیہ ایجنسی را نے تربیت دی تھی۔