Sunday, May 12, 2024

سی ٹی ڈی لاہور ریجن کی کارروائی، 5 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی لاہور ریجن کی کارروائی، 5 دہشت گرد گرفتار
April 5, 2021

لاہور (92 نیوز) سی ٹی ڈی لاہور ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گرد گرفتار کر لیئے۔

بھٹہ چوک سے پانچ دہشتگرد گرفتار کیئے گئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں میں ناظف  اللہ ، ضیاء الرحمٰن ، محمد اشتیاق ، عبدالرحمٰن بٹ اور ملک کاشف شامل ہیں جن کے قبضہ سے نفرت انگیز مواد، 40 ممنوعہ کتابیں، دہشتگردی کے فنڈز اور داعش کی 2 رسیدیں برآمد ہوئیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد لاہور کے علاقہ بھٹہ چوک پر نفرت انگیز مواد تقسیم کر رہے تھے جبکہ کالعدم تنظیم داعش کے لئے فنڈز بھی جمع کیے جا رہے تھے جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کر کے انہیں نامعلوم  مقام پر منتقل کر دیا گیا  جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔