Tuesday, May 21, 2024

سی ٹی ڈی سندھ نے ریڈ بک کا نیا ایڈیشن جاری کر دیا

سی ٹی ڈی سندھ نے ریڈ بک کا نیا ایڈیشن جاری کر دیا
June 3, 2021

کراچی (92 نیوز) سی ٹی ڈی سندھ نے ریڈ بک کا نیا ایڈیشن جاری کر دیا۔ نویں ایڈیشن میں 93 نئے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے نام کا اضافہ کیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق نئے ایڈیشن میں کالعدم داعش کے بارہ، القاعدہ کے اٹھارہ دہشتگرد شامل ہیں۔ نئی بک میں کالعدم ٹی ٹی پی کے تیئس دہشتگردوں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔ ریڈ بک میں دیگر کالعدم بی ایل اے، ایس آر اے کے دہشتگرد بھی شامل کئے گئے ہیں۔ نئی بک میں لیاری گینگ سمیت دیگر کالعدم جماعتوں کے دہشتگردوں کے نام بھی شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کےمطابق آٹھیوں ایڈیشن میں موجود دس انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار ہو چکے ہیں۔ پانچ دہشتگرد مقابلوں میں مارے جا چکے ہیں جبکہ دو دہشتگرد افغانستان اور شام میں ہلاک ہو چکے ہیں۔