Friday, April 26, 2024

سی ٹی ڈی ایم کیو ایم لندن کے دہشتگرد سلیم بیلجیئم کی گرفتاری کیلئے متحرک

سی ٹی ڈی ایم کیو ایم لندن کے دہشتگرد سلیم بیلجیئم کی گرفتاری کیلئے متحرک
March 16, 2021

کراچی (92 نیوز) ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے ایم کیو ایم لندن کے دہشتگرد سلیم بیلجیئم کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ کو خط میں بیلجیئم حکام سے قانونی مدد کی درخواست کردی۔

ایم کیو ایم لندن کے دہشتگرد سلیم بیلجیئم کے خلاف تحقیقات میں پیشرفت سامنے آگئی۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو خط لکھ دیا۔ سلیم کی گرفتاری کیلئے بیلجیئم حکام سے قانونی مدد کی درخواست کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے آئی جی سندھ کو ارسال کردہ خط میں سلیم بیلجیئم کے خلاف ثبوت بھی منسلک کردیئے۔