Tuesday, May 14, 2024

سی ٹی ڈی اور سندھ رینجرز کی پہلوان گوٹھ میں کارروائی، 4 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی اور سندھ رینجرز کی پہلوان گوٹھ میں کارروائی، 4 دہشتگرد گرفتار
May 5, 2021

کراچی (92 نیوز) سی ٹی ڈی اور سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگرد گرفتار کر لیئے۔ جس سے ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم سجاد چنہ، محسن چنہ، نوشاد عرف صدام اور اسلم بیگ  کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔ ملزمان رینجرز موبائل اور چوکیوں پر ہینڈگرنیڈ حملوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی آپریشن ٹو اس گروپ کے تیرا دہشتگردوں کو گرفتار کر چکی ہے۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گذشتہ برس مارچ میں نصراللہ پٹھان جمالی گوٹھ والے کے دو ساتھیوں کو قتل کیا تھا۔ ملزمان نے فروری دو ہزار بیس میں انسپیکٹر عامر ریاض کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کیا تھا۔