Monday, May 13, 2024

سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر فیملی کلیم پر بھرتی کا عمل جاری

سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر فیملی کلیم پر بھرتی کا عمل جاری
November 11, 2020

لاہور (92 نیوز) سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کی ہدایت پر فیملی کلیم پر بھرتی کا عمل پھر شروع ہو گیا ۔ شہداء پولیس، دوران سروس وفات اور میڈیکل کی بنیاد پر ریٹائرڈ اہلکاران کے بچوں کیلئے بھرتی جاری ہے ۔

فیملی کلیم کی بناء پر 4 خواتین سمیت 99افراد کا امتحان لیا گیا  ۔ دھوبی،  لانگری،  نائب قاصد اور خاکروب کی خالی آسامیوں کےلئے ٹیسٹ و انٹرویو لیے گئے ۔  اہل امیدواروں کو محکمہ پولیس میں  خالی آسامیوں پر بھرتی کیا جائے گا۔

ایس ایس پی ایڈمن عثمان باجوہ کے مطابق فیملی کلیم کے ذریعے بھرتی کا عمل پولیس ملازمین کی ویلفیئر عملی ثبوت ہے،  بھرتی کے تمام مراحل میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے،  فیملی کلیم پر اہلکاروں کے بچوں کی بھرتی ان کا حق ہے۔