Saturday, April 27, 2024

سی سی پی او عمر شیخ نے موٹروے واقعہ سے متعلق بیان پر معذرت کر لی

سی سی پی او عمر شیخ نے موٹروے واقعہ سے متعلق بیان پر معذرت کر لی
September 14, 2020
 لاہور (92 نیوز) سی سی پی او عمر شیخ نے موٹروے واقعہ سے متعلق بیان پر معذرت کر لی۔ عمر شیخ کا کہنا ہے کہ ان کے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معافی مانگتا ہوں۔ گورنر پنجاب چودھری سرور سے سی سی پی او لاہور کی ملاقات ہوئی۔ سی سی پی او عمر شیخ نے گورنر پنجاب کو موٹروے کیس پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق گورنر چودھری محمد سرور نے سی سی پی او کے متنازعہ بیان پر اظہار ناپسندیدگی کیا۔ ملاقات کے بعد سی سی پی او عمر شیخ نے میڈیا سے گفتگو میں اپنے بیان پر متاثرہ خاتون اور تمام طبقات سے معذرت کر لی۔ گورنر ہاؤس میں بوائز اسکاؤٹ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ موٹروے کیس کے ملزمان کو انجام تک پہنچائیں گے۔ ہمارے ادارے سنگین جرائم کے خلاف تیزی سے حرکت میں آتے ہیں۔ چودھری سرور کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے، ہم نے کب کہا کہ نواز شریف علاج کے بغیر آجائیں مگر جو علاج کروا رہے ہیں اسکی رپورٹس تو بھجوائیں۔