Monday, September 16, 2024

سی این جی کلو کی بجائے لٹر میں بیچنے کے حکم پر سندھ بھر میں تمام سٹیشن بند

سی این جی کلو کی بجائے لٹر میں بیچنے کے حکم پر سندھ بھر میں تمام سٹیشن بند
August 11, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں سی این جی ایسوسی ایشن اور اوگرا کی لڑائی میں شہری پس گئے۔ شہر بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی تمام سی این جی ایسوسی ایشنز اوگرا کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئیں۔ اوگرا کی جانب سے سی این جی کلو کی جگہ لٹر پر فروخت کرنے پر عائد پابندی ماننے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجاً غیر معینہ مدت کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر دیے۔ کئی مقامات پر سی این جی اسٹیشنز کھلے رہے جہاں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین شبیر سلمان جی کا کہنا ہے کہ تمام ایسوسی ایشنز کا متفقہ فیصلہ ہے کہ پہلے ہی اوگرا کے جھوٹے وعدوں کی وجہ سے 78 ارب روپے کا نقصان اٹھا چکے لہٰذا جب تک اوگرا ہم سے اس مسئلے کے حل کے لیے بات نہیں کرتی ہم اپنے سی این جی اسٹیشنز بند رکھیں گے۔