Tuesday, May 21, 2024

سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کا گیس بحران پر وزیراعلیٰ سند ھ کو خط لکھ دیا

سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کا گیس بحران پر وزیراعلیٰ سند ھ کو خط لکھ دیا
January 4, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ میں گیس کے بحران پر سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے خط کے ذریعے ملاقات کا وقت مانگ لیا۔ سی این جی ڈیلرزایسوسی ایشن کی جانب سے صو بہ بھر میں گیس بحران کی سنگینی پر خط لکھا گیا اورکراچی سمیت صوبے بھرمیں گیس کے مسائل سے متعلق وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ عبدالسمیع خان نے کہا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں گیس کے مسائل کا شکار ہیں۔ ہمارے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔