Thursday, May 9, 2024

سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشدمحمود نے بحالی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشدمحمود نے بحالی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
January 9, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشدمحمود نے بحالی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ،  سندھ ہائیکورٹ کا کام سے روکنے کا عبوری حکم نامہ معطل کرنے کی استدعا کردی۔ مؤقف اپنایا کہ کام سے روکنے کا حکم کسی قانونی اتھارٹی کے بغیر دیا گیا۔اپیل میں وفاق ، کابینہ ڈویژن ، وزارت سول ایوی ایشن کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست گزار نے کہا کہ  کابینہ ڈویژن نے اکتوبر 2018 میں پی آئی اے میں عبوری تقرری کی، قومی ائیر لائن کی بحالی اور خسارہ ختم کرنے کے لیے لایا گیا،  سندھ ہائیکورٹ کا کام سے روکنے کا حکم کسی قانونی اتھارٹی کے بغیر دیا گیا، سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع دیکر درخواست گزار کو حتمی ریلیف دے بدیا۔ درخواست گزار نے کا کہا کہ کام روکنے سے پی آئی اے کے معاملات مفلوج ہو گئے ۔