Thursday, March 28, 2024

سی ای او فیس بک نے صدر ٹرمپ پر تنقید کے نشتر برسا دیئے

سی ای او فیس بک نے صدر ٹرمپ پر تنقید کے نشتر برسا دیئے
July 18, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کے نشتر برسا دیئے۔ کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر سکی۔ امریکی ماہر امراض انتھونی فاسی نے مارک زکر برگ کو ورچوئل انٹر ویو کے دوران بتایا کہ عوام کو ابھی مزید سماجی دوری کے قانون پر عمل کرنا ہ گا تاکہ اس مہلک وباء کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ ایسا کرنا ہر فرد کی سماجی زمہ داری ہے، اگر کوئی شخص ان قوانین کی پاسداری نہیں کرتا تو وہ قاتل وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ہے۔ فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کو قابو کرنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔ بہت سے ممالک نے بہترین حکمت عملی کے تحت مہلک وبا پر قابو پایا لیکن امریکہ میں کورونا وائرس نے شدید تباہی پھیلائی۔ امریکی ماہر امراض انتھونی فاسی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماسک پہنیں، زیادہ بھیڑ والی جگہوں پر مت جائیں اور باقاعدگی سے ہاتھ دھوئیں تاکہ وہ خود کو اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کو اس وبا سے محفوظ رکھ سکیں۔