Friday, March 29, 2024

سی او او 92 میڈیا پبلیکیشنز اسامہ شمس کے والد مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و محفل نعت

سی او او 92 میڈیا پبلیکیشنز اسامہ شمس کے والد مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و محفل نعت
July 18, 2020
لاہور (92 نیوز) سی او او 92 میڈیا  پبلیکیشنز اسامہ شمس کے والد مرحوم سید شمس القمرکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و محفل نعت رسول مقبول کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی مذہبی اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سی او او 92 میڈیا پبلیکیشنز اسامہ شمس کے والد کے ایصال ثواب کیلئے ان کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور نامور ثناء خواں حضرات نے ہدیہ نعت بھی پیش کیا۔ معروف مذہبی اسکالرز نے  اسلامی تعلیمات پر روشنی بھی ڈالی۔ محفل قرآن خوانی میں مرحوم کے اہلخانہ سمیت چیف ایگزیٹو 92 نیوز میڈیا گروپ میاں محمد رشید، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، سی او او 92 نیوز عمر احمد، گروپ ایڈوائزر اسلم ترین، گروپ ایڈیٹر ارشاد عارف، ڈی جی مذہبی امور و اوقاف طاہر رضا بخاری، علامہ راغب نعیمی، سینئر صحافی رانا محمد عظیم، عامر خاکوانی و دیگر نے شرکت کی۔ اختتام پر معروف مذہبی اسکالر مفتی فاروق قادری نے دعا کروائی  اور  درود وسلام کا ہدیہ پیش کیا گیا۔