Monday, September 16, 2024

سی آئی اے کے سربراہ نے چین کو امریکہ کیلئے بڑ اخطرہ قرار دےدیا

سی آئی اے کے سربراہ نے چین کو امریکہ کیلئے بڑ اخطرہ قرار دےدیا
January 30, 2018

پینٹاگون ( 92 نیوز) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو نے شمالی کوریا اور روس کے بعد چین  کو امریکہ کے لئے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔ سی آئی اے چیف  نے اس خطرے کا بھی اظہار کیا ہے کہ امریکہ میں مڈ ٹرم الیکشن میں بھی روس مداخلت کرنے کی کوشش کررہاہے۔

روس کے بعد اب امریکہ چین سے بھی خوف کھانے لگا ہے ۔ معاشی لحاظ سے تو چین امریکہ کے لئے بڑا  چیلنج تھا ہی لیکن اب امریکہ بہادر یہ واویلا کررہاہے کہ چین امریکہ کو اندورنی سطح پر کمزور کرنے کی سازش کررہاہے۔

سی آئی اے چیف مائیک پومپیو نے یہ انکشاف برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ چین  کی امریکہ کو کمزور کرنے کوشش کے باقاعدہ شواہد موجود ہیں۔

سی آئی اے کا یورپ کو بھی خبردار کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ چین کی طرف سے امریکہ کی کمرشل معلومات حاصل کرنے اور سکولوں اور اسپتالوں میں گھسنے کی مسلسل کوششیں صرف امریکہ تک ہی محدود نہیں بلکہ یورپ اور برطانیہ تک پھیلی ہوئی ہیں۔

سی آئی اے چیف نے بی سی سی سے بات کرتے ہوئے روس کی سائبر فورس کی طاقت کو تسلیم کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا کہ امریکہ میں ہونے والے مڈ ٹرم الیکشن کو روس ایک بار پھر ہائیک کرنے کی کوشش کر رہاہے ۔

روس نے امریکہ کے 2016 کے صدارتی انتخابات میں  مبینہ مداخلت کی تھی۔جس کی تحقیقات امریکی خفیہ ادارے کررہے ہیں ۔